بین الاقوامی خبریں

اسرائیلی عہدیدار نے غزہ کی سرحد کی ویڈیو جاری کرکے مصرکو کیا پیغام دیا ہے؟

مقبوضہ بیت المقدس، 15جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) حالیہ عرصے کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران غزہ کی ناکہ بندی کے حوالے سے مصر اور اسرائیل کے درمیان الزامات کا تبادلہ ہوا ہے۔اسرائیل نے  سات اکتوبر سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے جب کہ حالیہ ایام میں اسرائیلی عہدیداروں نے ایسے متنازع بیانات دیے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصری حکام غزہ میں امداد داخل ہونے والے ٹرکوں کو روک رہے ہیں۔غزہ کی پٹی کے کئی مہینوں تک جاری رہنے والے محاصرے کا الزام اپنے ملک کی حکومت سے ہٹانے کی کوشش میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ایک مشیر نے ایک ویڈیو نشر کی جس میں غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کو دکھایا گیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں حنانیا نفتالی نے مصر پر غزہ کی ناکہ بندی کا الزام لگانے کی کوشش کی۔

انہوں نے لکھا کہ دُنیا اسرائیل پر غزہ کی ناکہ بندی کرنے کا الزام لگاتی ہے، مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد مصر کو بھی دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مصر اور اسرائیل دونوں نے حماس سے بچنے کے لیے دیواریں تعمیر کیں۔یہ اس وقت سامنے آیا جب 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے پہلے دن سے ہی مصر تل ابیب پر زور دے رہا ہے کہ وہ امداد کو پٹی میں داخل کرنے کی اجازت دے۔اس نے غزہ میں امدادی بسوں کے داخلے کے لیے رفح کراسنگ کو کھولنے پر بھی اصرار کیا، لیکن اسرائیلی اقدامات نے ہر بار ان کے داخلے میں رکاوٹیں ڈالیں اور تاخیر کی۔اس ویڈیو ایک ایسے وقت میں پوسٹ کی گئی ہے جب اسرائیلی حکام نے صلاح الدین محورپر اسرائیلی کنٹرول کی ضرورت کے بارے میں اپنے دعوے کی تجدید کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button