قومی خبریں

رام مندر کے افتتاح کے بعد پی ایم مودی کا بڑا اعلان

1 کروڑ گھروں پر روف ٹاپ سولر لگانے کا’پردھان منتری سورودیا یوجنا‘ہوگا شروع:پی ایم مودی

نئی دہلی، 22جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی نے پیر کو رام مندر کی پران پرتشٹھا کے موقع پر’’پردھان منتری سورودیا یوجنا‘‘کا اعلان کیا، جس کے تحت 1 کروڑ گھروں پر چھتوں پر شمسی سولر لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم مودی نے خود ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ سوریہ ونشی بھگوان شری رام کی روشنی سے دنیا کے سبھی عقدت مند ہمیشہ توانائی حاصل کرتے ہیں۔ آج ایودھیا میں پران پرتشٹھا کے پرمسرت موقع پر میرے عزم کو مزید تقویت ملی ہے کہ ہندوستان کے لوگوں کے گھر کی چھت پر ان کا اپنا سولر روف ٹاپ سسٹم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایودھیا سے واپسی کے بعد پہلا فیصلہ کیا ہے کہ ہماری حکومت 1 کروڑ گھروں پر روف ٹاپ سولر لگانے کے ہدف کے ساتھ ’پردھان منتری سورودیا یوجنا‘ شروع کرے گی۔

اس سے نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی ،بلکہ ہندوستان کو توانائی کے شعبے میں بھی خود انحصاری ملے گی۔قبل ازیں پیر کو ایودھیا میں رام مندر کے گربھ گرہ میں شری رام للا کی نئی مورتی کی پران پرتشٹھا پوری ہوئی، جس کے گواہ ملک اور بیرون ملک لاکھوں رام بھکت بنے اور اس موقع پر خصوصی رسومات میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کو ایک مافوق الفطرت لمحہ بتایا۔خیال رہے کہ پران پرتشٹھا کے دوران فوج کے ہیلی کاپٹروں نے نو تعمیر شدہ رام جنم بھومی مندر پر پھولوں کی بارش کی۔وہیں اتر پردیش کے مندروں کے اس شہر میں تقریبات شروع ہوگئیں اور لوگوں نے ناچ گا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button