بین الاقوامی خبریںسرورق

مصر میں عدالت کا انوکھا فیصلہ شوہر کی شکایت پر بیوی کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانے کی سزا

بیوی پرالزام لگایا گیا کہ،،،،

قاہرہ، 25جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور ناچاقی کے واقعات کوئی انوکھی بات نہیں مگر مصر کی ایک عدالت میں ایک جوڑے کا حیران کن مقدمہ اور اس کا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔اس عجیب و غریب واقعے میں مصر کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کو واٹس ایپ ایپلی کیشن پر پیغامات کے ذریعے پریشان کرنے پر سزا سنائی ہے۔قاہرہ 24 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قنا اکنامک اپیل کورٹ نے ایک خاتون پربیس ہزار مصری پاؤنڈ جرمانہ اور قنا سینٹر میں 3,000 پاؤنڈز کی رقم ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔یہ واقعہ گذشتہ مارچ 2023ء کا ہے، جب ایک شہری نے قنا سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی۔

اس میں مدعی شوہر نے اپنی بیوی پرالزام لگایا گیا کہ اس نے اختلافات کے دوران جان بوجھ کر اسے پریشان کیا اور اسے برا بھلا کہا۔ اس کے لیے اس نے ’وٹس ایپ‘ کا استعمال کیا تھا۔شکایت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پتا چلا کہ بیوی نے ایک نجی نمبر سے شوہر کو متنازعے پیغامات بھیجے تھے۔اس کے بعد کیس کو قنا اکنامک کورٹ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔کورٹ نے کیس کو تفصیل سننے کے بعد خاتون کو 20,000 پاؤنڈ جرمانہ اور 3,000 پاؤنڈ معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button