سرورققومی خبریں

راہل گاندھی اپنے ہم شکل کو استعمال کر رہے ہیں، آسام کے وزیراعلیٰ کا دعویٰ

سرما نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا انتخابات کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔

دیس پور، 25جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)آسام میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کو لے کر پیدا ہونے والا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے جمعرات کو ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اپنے دورے کے دوران ہم شکل کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بس کے باہر نظر آنے والا شخص راہل گاندھی نہیں ہے۔ راہل گاندھی بس کے اندر ایک کمرے میں رہتے ہیں، جس کے چاروں طرف آٹھ لوگ ہیں۔ہمانتا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے کچھ لوگوں نے مجھے بتایا کہ راہل گاندھی زیادہ تر وقت بس کے اندر ایک کمرے میں آٹھ لوگوں سے گھرے رہتے ہیں۔

 آسام کے سی ایم نے کہا کہ اگر راہل گاندھی بس کے اندر رہتے ہیں تو بس کے آگے کون رہتا ہے جس کی تصویر میڈیا یا عوام راہل گاندھی کہہ کر کھینچتے ہیں۔سرما نے گاندھی پر ریاست میں فرقہ وارانہ تصادم کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ دورہ کیا تھا؟ اس کی ٹائمنگ دیکھیں۔ انہوں نے آسام میں ایک بڑے فرقہ وارانہ تصادم کو بھڑکانے کی سازش کی تھی۔آسام کے سی ایم نے کہا کہ ہمیں اس کی جھلک گوہاٹی میں ملی، لیکن ان کی بڑی سازش یہ تھی کہ رام مندر کی پران پرتشٹھا کے وقت یہ آسام سے گزرے گا اور ریاست میں تصادم ہو گا لیکن ہماری پارٹی کے لوگ اور رام مندر کے عقیدت مندوں نے خود کو روک رکھا تھا۔

چیف منسٹر نے کہا کہ میں راہل گاندھی کو بتانا چاہتا ہوں کہ آسام کے لوگ لوک سبھا انتخابات میں آپ کا غرور دیکھیں گے۔ میرا دعویٰ ہے کہ آسام میں کانگریس کو پہلے سے کم سیٹیں ملیں گی۔ ہم انہیں بڑے مارجن سے شکست دیں گے۔ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ کانگریس کی سیاست نرم نکسلائٹ بن گئی ہے۔ ان کے نعرے اب گاندھیائی اصولوں کی عکاسی نہیں کرتے۔ میں بھی 22 سال کانگریس میں تھا۔ لیکن ایسے نعرے پہلے کبھی نہیں لگے تھے۔ کانگریس کا نعرہ نرم تھا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اس نے کانگریس کی روح کو مار ڈالا ہے۔ پورا قافلہ نام نہاد بائیں بازو کے لوگوں، بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والے لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔

اس سے پہلے سرما نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کو لوک سبھا انتخابات کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ سرما کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے پرینک کھرگے نے کہا تھا کہ ہمنتا بسوا سرما کو لوک سبھا انتخابات کا انتظار کیوں کرنا چاہئے؟ اگر راہل گاندھی جی نے قانون توڑا ہے تو آپ آگے آکر ضروری قدم کیوں نہیں اٹھاتے؟ آپ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ سچ بولتے ہے، آپ منی پور میں اپنے پڑوسیوں کے لیے کھڑے نہیں ہوئے اور آسام کے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button