تلنگانہ کی خبریںسرورق

امریکی ویزا کیلئے حیدرآباد کونسلیٹ میں ویٹنگ مدت تقریباً ایک سال

ویزا کی اجرائی کو آسان بنانے کے اقدامات کے باوجود درخواست گذاروں کو راحت نہیں

حیدرآباد:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکی کونسلیٹ کی جانب سے ویزا درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کے سلسلہ میں مختلف اقدامات کے باوجود امریکی ویزا اپائنٹمینٹ کیلئے حیدرآباد کونسلیٹ میں تقریباً ایک سال تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانہ اور مختلف شہروں میں موجود کونسلیٹ کی جانب سے اپائنٹمنٹ کے حصول کیلئے ویٹنگ مدت میں کمی کے اقدامات کے باوجود زائد درخواست گذاروں کے سبب انتظار کا وقت تقریباً ایک سال ہوچکا ہے۔ یو ایس وزیٹر ویزا کیلئے کم از کم 350 دن کا انتظار ہے جس کے تحت عارضی ورکرس اور انٹرویو کے بغیر وزیٹر ویزا حاصل کرنے والے درخواست گذار شامل ہیں۔

انٹرویو برائے عارضی ورکرس (H,L,O,P,Q) کیلئے اپائنٹمنٹ کا وقت 53 دن ہے۔ B1 اور B2 ویزا کیلئے 351 دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ انٹرویو کے بغیر B1 اور B2 ویزا حاصل کرنے کیلئے 50 دن انتظار کرنا ہوگا۔ نئی دہلی میں امریکی سفارتخانہ، حیدرآباد کا کونسلیٹ اور دیگر کونسلیٹس نے جولائی تا اگسٹ 90,000 اسٹوڈنٹس ویزا جاری کئے ہیں۔ دنیا بھر میں جاری کئے گئے ویزا میں ہر چار میں ایک ویزا ہندوستان سے جاری کیا گیا۔ ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گیرسٹی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ٹورسٹ ویزا کے انٹرویوز کی مدت میں 50 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ ویزا کی اجرائی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کیلئے ہندوستان اور امریکہ کی جانب سے مساعی کے باوجود حیدرآبادی کونسلیٹ میں انتظار کا وقت کم از کم سال ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button