بین الاقوامی خبریںسرورق

لندن کے سفارتخانہ میں اردو بولنے والے امریکی سفیر کی تقرری

امریکہ نے ایک خاتون سفارت کار مارگریٹ میکلوڈ کو مقرر کیا ہے

لندن ، 27جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) امریکہ نے ایک خاتون سفارت کار مارگریٹ میکلوڈ کو مقرر کیا ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں سفارت کار کے طور پر کام کیا ہے اور وہ دونوں ممالک کی ثقافت سے بخوبی واقف ہیں، انہوں نے دونوں زبانوں پر عبور بھی اسی دور میں حاصل کیا۔لندن میں کرتے ہوئے مارگریٹ میکلوڈ نے کہا کہ اردو ایک مشکل زبان ہے لیکن اس زبان میں خوبصورتی بھی ہے، بہت مشق کرنے کے بعد اور دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردو زبان کو سیکھنے میں مدد ملی۔انہوں نے بتایا کہ 2010 سے 2011 تک بطور سفارت کار اسلام آباد میں کام کیا جب کہ لاہور اور کراچی جانے کا بھی موقع ملا اور یہ دونوں بھی اچھے شہر ہیں، میں اسلام آباد میں مقامی جگہوں پر جانے کی کوشش کرتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لندن میں خبروں کیلئے پاکستانی نیوزچینل دیکھتی ہوں۔میں پاکستانی ڈرامہ اور فلمیں دیکھتی ہوں اور مجھے پسند بھی ہیں کیونکہ کافی جذباتی ہوتے ہیں، گرم گرم کہانیاں ہوتی ہیں جسے میں بہت دلچسپی سے دیکھتی ہوں، جب میں خبریں سن کر اور دیکھ کر تھک جاتی ہوں تو پھر ڈرامہ دیکھتی ہوں۔مارگریٹ میکلوڈ نے کولمبیا یونیورسٹی سے پائیدار ترقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے بین الاقوامی معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور روٹری اسکالر کے طور پر دہلی اسکول آف اکنامکس میں تعلیم حاصل کی۔اس کے علاوہ وہ کئی سالوں تک امریکی سینیٹ اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں کام کر چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button