بین ریاستی خبریںسرورق

مہاراشٹر: واشم ضلع کے ایک ہاسٹل میں 225 طلبہ اور 4 اساتذہ کورونا پوزیٹیو

افراد

ممبئی: (اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ ہورہا ہے ، آج واشم ضلع میں 318 مریضوں کے سامنے آنے کے بعد اس کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک ہاسٹل میں 229 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں ، جس میں 225 طلبہ اور 4 اساتذہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ علامات ظاہر ہونے پر پہلے کچھ لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ، جس میں 39 افراد پوزیٹیو تھے ، بعد میں ہاسٹل کے تمام افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 229 افراد متاثر ہوئے ۔ ہاسٹل میں 327 افراد رہتے ہیں ۔

ایک اور جگہ جہاں انتظامیہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے ، یہ تشویش کی بات ہے کہ ایک ہی جگہ پر اتنے مریض پوزیٹیوپائے گئے ہیں۔ واشم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایس شانگوگرجان نے ہاسٹل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اطلاع کے مطابق یہ تمام طلبہ امراوتی ضلع کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ کچھ لوگ غیر رسمی طور پر اسے کورونا کی دوسری لہر بھی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button