بین الاقوامی خبریںسرورق

چلی:جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد 99 ہوگئی

چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی

لندن،5 فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)چلی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔چلی کی میڈیکل سروس کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے جبکہ سیکڑوں افراد اب تک لاپتا ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق آگ نے 90 سے زائد مقامات کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے جس سے 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل چکی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، ہمیں مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق چلی کے جنگلات میں آگ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث لگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button