بین ریاستی خبریںسرورق

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوان بھاجپا میں ہوئے شامل

اشوک چوہان نے پیر کو اچانک کانگریس سے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا

ممبئی،13فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اشوک چوان نئی امیدوں کے ساتھ منگل (13 فروری) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوئے۔ تاہم اس دوران ان کی پہلی ہی خواہش ادھوری رہی۔ یہ چرچا ہے کہ اشوک چوان دہلی میں بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے تھے اور اس دوران امت شاہ ان کے ساتھ موجود ہونا چاہئے، لیکن پارٹی ہائی کمان نے انہیں امت شاہ کی موجودگی کے بغیر ممبئی میں بی جے پی میں شامل کر دیا۔ممبئی میں بی جے پی کے دفتر میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ریاستی پارٹی سربراہ چندر شیکھر باونکول کی موجودگی میں اشوک اشوک چوان کو پارٹی کی رکنیت دی گئی۔

اس سے پہلے اشوک چوہان نے پیر کو اچانک کانگریس سے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے قانون سازی سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ حالانکہ انہوں نے اس حوالے سے کچھ واضح نہیں کیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ وقت آنے پر اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اشوک چوان آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے کل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی انہیں مہاراشٹر سے ہی راجیہ سبھا بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔ چونکہ نامزدگی کی تاریخ قریب تھی، انہیں جلد بازی میں بی جے پی کی رکنیت دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اشوک چوان نے کانگریس چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر کہا، میرے لیے کانگریس پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لینا آسان نہیں تھا۔یہ ایک دن میں لیا گیا فیصلہ نہیں ہے۔ یہ سچ ہے کہ کانگریس پارٹی مجھے بہت کچھ دیا ہے، پھر اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جب تک میں پارٹی میں تھا، میں نے بھی پارٹی کے لیے بہت کچھ کیا، کانگریس کی مرکزی قیادت اچھی طرح جانتی ہے کہ میں نے پارٹی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button