جرائم و حادثات

بیوی نے چائے نہیں دی اسلئے شوہر نے سرپرہتھوڑادے مارا

بیوی

بیوی نے چائے نہیں دی اسلئے شوہر نے سرپرہتھوڑادے مارا

ممبئی(نامہ نگار) سال ۲۰۱۳؍ماہ دسمبرمیں ضلع شولاپورکے پنڈھرپورتعلقہ میں ۳۵؍سالہ سنتوش اتکارکومقامی عدامت نے اپنی بیوی کوشدیدزخمی کرنے کے جرم میں دس سال قیدبامشقت کی سزاسنائی تھی ۔ سو شیل میڈیاپرانڈین ایکسپریس کے توسط سے موصولہ خبروں کے مطابق ملزم سنتوش اتکارکی بیوی نے اپنے شوہر کوچائے مانگنے سے انکارپرملزم نے طیش میں آکربیوی کے سرپرہتھوڑے سے ضرب پہنچائی ۔ بیو ی شدیدزخمی ہونے پرشوہر نے اسے مقامی اسپتال میں داخل کیاجہاں وہ ایک ہفتہ کے بعدزخموں کی تاب نہ لاکرچل بسی۔

یہ اچانک نہیں قصداً اقدام قتل ہے:ہائی کورٹ

عدالت نے وکیل استعغاثہ کی دلیل مستردکرتے ہوئے ذیلی عدالت کے فیصلہ کو بحا ل رکھا۔جسٹس ریواتی موہیتے ڈیرے نے فیصلہ صادرکرتے ہوئے کہاکہ ایک معمولی سی بات پرشوہر کااسقدرطیش میں آنااور ہتھوڑے سے بیوی پرحملہ کرنااتفاق نہیں بلکہ قصداً مجرمانہ فعل ہے۔شادی مساوات پر مبنی ایک معاہدہ ہے جس کے تحت مرداپنی بیوی کوغیرمنقولہ جائیدادسمجھتاہے جوصحیح نہیں ہے۔بیوی کے تئیں اسطرح کارویہ قابل رحم نہیں ہے،لہذا سنتوش کمارکودس سال قیدکی سزابحال رکھی جائیگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button