قومی خبریں

سمن کا معاملہ: کجریوال کو پڑ سکتا ہے مہنگا

ای ڈی مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق معاملے میں اروند کجریوال کو ایک اور سمن بھیج سکتی ہے۔

نئی دہلی، 19فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو اب تک 6 سمن بھیجے ہیں لیکن وہ ابھی تک تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔ اب خبر یہ ہے کہ ای ڈی نے دہلی کے سی ایم اروند کجریوال کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 174 کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔ ای ڈی نے کجریوال پر مبینہ طور پر جان بوجھ کر تین سمن کی تعمیل نہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دی گئی اس معلومات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ عدالت نے پہلی نظر میں کہا کہ اروند کیجریوال نے جرم کیا ہے جس کے لیے ان کیخلاف مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کی طرف سے دی گئی اس معلومات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے سوال سمن کی درستگی کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ کجریوال کی جانب سے مذکورہ تین سمن کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کے مبینہ غیر قانونی کام کے بارے میں ہے۔ذرائع کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ای ڈی مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق معاملے میں اروند کجریوال کو ایک اور سمن بھیج سکتی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دہلی کی ایک عدالت نے ای ڈی کے سمن کو نہ ماننے پر کیجریوال کو 17 فروری کو ذاتی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button