مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جھٹکا گوشت کی حمایت میں چلائی مہم
گری راج سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شائع کی
نئی دہلی،21فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مرکزی وزیر اور بیگوسرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شائع کی ہے،جس میں وہ گوشت کی دکان کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ لوگوں سے جھٹکا گوشت کھانے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔مرکزی وزیر گریراج سنگھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں نے بیگوسرائے میں بہت سے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں جھٹکا گوشت کی دکان کھولنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آنے والے وقت میں مزید جھٹکا گوشت کی دکانیں کھولی جائیں گی اور ان کو وسعت دی جائے گی، اور میں ذاتی طور پر ان دکانوں کی تشہیر کروں گا۔
امر کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔ویڈیو میں گریراج سنگھ کہہ رہے ہیں، میں تمام ہندوؤں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنے مذہب کی حفاظت کریں، لوگ اپنے مذہب کی حفاظت کریں۔ ہمارے دھرم میں جھٹکا ہے اس لئے ہم جھٹکا گوشت کھائیں گے۔ جو حلال کھاتے ہیں، وہ حلال کھائیں، ہم انہیں منع کرنے نہیں جائیں گے۔اس کے علاوہ، مرکزی وزیر کی پوسٹ میں ایک پوسٹر بھی نظر آ رہا ہے جس پر گریراج امر جھٹکا میٹ کے الفاظ درج ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا گیا ہے کہ ہمارے یہاں شادی اور دیگر تقریبات کے موقع پر آرڈر کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اس کے علاوہ دکان کا پتہ بھی درج ہے۔
اس سے پہلے گری راج سنگھ نے اپنے پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے میں ہندوؤں سے درخواست کی تھی کہ وہ حلال گوشت کھانا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوؤں کو صرف جھٹکا گوشت ہی کھانا چاہیے۔ گری راج نے الزام لگایا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہندوؤں کو حلال گوشت کھلا کر ان کے دھرم نشٹ کیا جا رہا ہے۔
बेगूसराय में कई लोगों से बात की और उन्हें झटका मीट की दुकान खोलने के लिए प्रोत्साहित किया है।
आने वाले समय में और भी झटका मीट की दुकानें खोली जाएंगी और उनका विस्तार किया जाएगा, और मैं व्यक्तिगत तौर पर उनकी दुकान का प्रचार प्रसार करूंगा।
अमर जी का ये कदम सराहनीय है। pic.twitter.com/eb5xW5cxXv— Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) February 21, 2024



