ہلدوانی: لوگوں میں نوٹوں کے بنڈل بانٹ رہے حیدرآبادی نوجوان کا ویڈیو وائرل،پولس نے نوجوان سے کی پوچھ تاچھ
ہلدوانی میں لوگوں میں نوٹوں کے بنڈل بانٹتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حیدرآباد کے نوجوان کو پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا
نئی دہلی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہلدوانی تشدد کے بعد ونبھول پورہ میں لوگوں میں نوٹوں کے بنڈل بانٹتے ہوئے ایک نوجوان کو پولس نے اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ حیدرآباد سے اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے تشدد زدہ علاقے میں لوگوں سے ملنے آیا تھا۔ نوجوان اس بات کا حساب نہیں دے سکا کہ اتنی رقم کہاں سے آئی۔ نوجوان پر ہلدوانی تشددکی ویڈیو وائرل کرکے چندہ اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کے ذریعے تشدد بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر تفشیش کی جو حیدرآباد سے آیا تھا اور تشدد زدہ ہلدوانی علاقے میں رقم تقسیم کر رہا تھا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نوجوان کالے رنگ کے تھیلے سے نوٹوں کا بنڈل نکال کر تقسیم کرتا نظر آرہا ہے۔
ہلدوانی تشدد کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک نوجوان پولیس پر سنگین الزامات لگا رہا ہے اور تشدد سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کی مدد کے لیے چندہ مانگ رہا ہے۔ اس دوران دہلی ایئرپورٹ پر اترنے والے نوجوان کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ نوجوان ونبھول پورہ تشدد زدہ علاقے میں پیسے بانٹ رہا تھا۔ نوجوان پیسے بانٹنے کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا تھا۔ جس میں نوجوان نے کالا بیگ پکڑا ہوا تھا، کبھی چھوٹا بچہ اور کبھی خود پیسے بانٹتے ہوئے نظر آئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ نوجوان کے پاس سے رقم کا تھیلا ملا ہے تاہم نوجوان اس رقم کا حساب دینے سے قاصر ہے۔ نوجوان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی، کس نے دی، ان تمام چیزوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس جلد ہی اس معاملے کا انکشاف کر سکتی ہے۔
8 فروری کی رات ہلدوانی میں تشدد کے بعد حیدرآباد کا ایک نوجوان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا تھا۔ نوجوان نے حیدرآباد سے دہلی کے لیے فلائٹ لی اور پھر کار میں ہلدوانی پہنچا، لیکن اس کے بیگ میں لائے گئے پیسوں کا کوئی سراغ نہیں لگا سکا۔ایس ایس پی نینیتال پرہلاد نارائن مینا نے بتایا کہ ہلدوانی کے ونبھول پورہ علاقے میں پیسے بانٹنے والے ایک نوجوان کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔ یہ کہاں سے آیا اور پیسہ کہاں سے آیا وغیرہ کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Viral video claiming muslim youths from Hyderabad roaming in Haldwani and distributing CASH
CC : @pushkardhami pic.twitter.com/PtdeFCZ3jg
— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) February 21, 2024
کچھ دیر بعد گرفتار نوجوان کو رہا کیا گیا اس کی اطلاع نوجوان نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نامی اکاونٹ سے دی گئی ۔ویڈیو میں بتایا گیا کے پولیس نے چھان بین کرکے نوجوان کو رہا کردیا۔نوجوان نے سبھی احباب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انکی خیریت جاننے کے لئے مسیج و کال کیا۔انکا کہنا تھا کے انکی تنظیم بلا تفریق ہر کسی کے لیے خدمت خلق کے لیے آگے رہتی ہے۔انھوں نے بتایا کے ہمارا پیام امن ہے۔
View this post on Instagram



