قومی خبریں

جونپور جبری وصولی اور اغوا کیس: سابق رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کو سنائی گئی 7 سال کی سزا

افسر کا الزام تھا کہ وکرم نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کیا

جون پور ،6مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اترپردیش کے جون پور لوک سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کو منگل کو اغوا اور جبری وصولی کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد آج سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے دھننجے سنگھ کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایک وقت تھا جب پوروانچل میں دھننجے سنگھ مشہور تھے اور وہ پورے یوپی میں ایک طاقتور لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے، لیکن اب ان کے اثر و رسوخ پر لگام لگ گئی ہے۔درحقیقت، اترپردیش کے جونپور سے سابق ایم پی اور جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری دھننجے سنگھ کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے نمامی گنگے کے انجینئر سے جبرا اور اغوا کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا، جو کہ سال 2020 کا تھا۔10 مئی 2020 کو مظفر نگر کے لائن بازار میں رہنے والے نمامی گنگا کے پروجیکٹ مینیجر ابھینو سنگھل نے دھننجے سنگھ اور اس کے ساتھی وکرم کیخلاف بھتہ خوری اور اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

افسر کا الزام تھا کہ وکرم نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے اغوا کیا اور دھننجے سنگھ کے گھر لے گئے۔اس کے علاوہ متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ دھننجے سنگھ پستول لے کر ان کے گھر آیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے لگا۔ ایسے میں جب متاثرہ نے ان سب باتوں سے انکار کیا تو اس سے بھاری تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ایسے میں شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے دھننجے سنگھ کو گرفتار کرلیا۔اگرچہ بعد میں اسے ضمانت مل گئی لیکن چند دنوں کے بعد اسے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔تاہم پرسوں منگل کو مجرم قرار دیا گیا تھا اور کل سزا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دھننجے سنگھ 2002 کے اسمبلی انتخابات میں 27 سال کی عمر میں آزاد ایم ایل اے بنے تھے۔ اس کے بعد 2007 میں جے ڈی یو کے ٹکٹ پر ایم ایل اے بنے۔ یہی نہیں، وہ بی ایس پی میں شامل ہو گئے اور 2009 میں لوک سبھا الیکشن لڑ کر جونپور کے معزز ایم پی بنے۔دھننجے سنگھ نے 2022 میں جے ڈی یو کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن بھی لڑا تھا، لیکن ان کے ساتھ مسلسل تنازعات نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button