سرورققومی خبریں

پولیس اہلکار کی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی : پولیس پوسٹ انچارج معطل، نمازیوں کو لات مارنے پر کارروائی

دہلی پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبلوں نے اندرلوک میں نمازیوں کو سڑک پر نماز پڑھنے پر لاتیں ماریں

نئی دہلی ،8مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)جمعہ کی نماز میں راجدھانی میں ایک بڑا تنازعہ ہوگیا، جب دہلی پولیس کے دو ہیڈ کانسٹیبلوں نے اندرلوک میں نمازیوں کو سڑک پر نماز پڑھنے پر لاتیں ماریں،جو کہ کیمرہ میں قید ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ ہر کسی نے اس واقعہ کی مذمت کی، اس واقعہ کاویڈیو وائرل ہوتے ہی دہلی پولیس کے ایک افسر منوج کمار تومر کو جمعہ کے روز اس وقت معطل کر دیا گیا۔ وائرل ویڈیو میںدونوں اہلکار سڑک پر نماز یوں کو لاتیں مارتے اور تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) منوج مینا نے کہا کہ ویڈیو میں لوگوں پر حملہ کرتے نظر آنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ لوگ جمعہ کی صبح اندرلوک علاقے کے ایک مصروف چوراہے پر نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی تصدیق کی جا رہی ہے کہ کیا موقع پر نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی۔جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوا جس میں دہلی پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ڈی سی پی نارتھ منوج مینا نے کہا کہ معاملہ کی انکوائری شروع کر دی ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔واقعہ کے بعد اندرلوک میں ایک بڑا احتجاج ہوا ہے۔ ڈی سی پی نارتھ نے تصدیق کی کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا پولیس چوکی انچارج تھا اور اسے فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری تادیبی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ ڈی سی پی نے کہا کہ انہوں نے ان لوگوں سے بات کی جو احتجاج میں علاقے میں جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button