قومی خبریں

تمل ناڈو میں CAA لاگو نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ اسٹالن

اسٹالن نے سی اے اے کو نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے اعلان پر پیر کو بی جے پی کو نشانہ بنایا

 چینائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔منگل کو انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں CAA لاگو نہیں کیا جائے گا۔اسٹالن نے کہا،ہماری حکومت ریاست میں سی اے اے کو لاگو نہیں کریگی،اسٹالن نے سی اے اے کو نافذ کرنے کے مرکزی حکومت کے اعلان پر پیر کو بی جے پی کو نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سیاسی پوائنٹ ا سکور کرنے کی کوشش میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے سی اے اے قوانین کولاگوکر رہے ہیں۔اس کے ذریعے وہ اپنے ڈوبتے جہاز کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسٹالن نے کہا،بی جے پی حکومت کے تفرقہ انگیز ایجنڈے نے شہریت قانون کو ہتھیار بنا دیا ہے، اسے انسانیت کی علامت سے مذہب اور نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے آلے میں تبدیل کر دیا ہے

آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) نے بھی سی اے اے کی مخالفت کی ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری اے کے پلانی سوامی نے شہریت سی اے اے کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس کے نفاذ سے تاریخی غلطی کی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی سیاسی فائدے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، ‘اے آئی اے ڈی ایم کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتی ہے، جس کا مقصد سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیےلوک سبھا انتخابات سے قبل لوگوں کو تقسیم کرنا ہے۔جبکہ گزشتہ 5 سال سے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پلانی سوامی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا،مرکزی حکومت نے اسے لا کر ایک تاریخی غلطی کی ہے۔AIADMK اسے مقامی لوگوں – مسلمانوں اور سری لنکا کے تاملوں کے خلاف نافذ کرنے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دے گی۔اے آئی اے ڈی ایم کے ملک کے عوام کے ساتھ مل کر جمہوری طریقے سے اس کی مخالفت کرے گی۔

آسام میں اپوزیشن جماعتوں نے بھی سی اے اے کے نفاذ پر بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔اس کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button