بین ریاستی خبریں

ناندیڑ : مومن انیس عبدالخالد کو ریاستی سطح کا آفتابِ صحافت ایوارڈتفویض

سےخادمینِ امت سماجی تنظیم نانڈیڑ کی جانب سے مومن انیس عبدالخالد کو ریاستی سطح کا آفتابِ صحافت ایوارڈتفویض

بیڑ:(اردودنیا.اِن)سرزمینِ ناندیڑ شہر سے تعلق رکھنے والی دینی,سماجی, فلاحی تنظیم خادمینِ امّت کی جانب سے مہاراشٹر وتلنگانہ ان دو ریاستوں سے کل ملاکر ١٩ اضلاع کے اردو مراٹھی ہندی انگریزی اور تیلگو زبان کے مختلف صحافیوں کو ان کے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آفتابِ صحافت ایوارڈ سےنوازہ گیا۔

خادمینِ امت یہ ایک ایسی سماجی تنظیم ہے جو بطور خاص نو نہالانِ امت میں قرآن فہمی ,سیرت نبویﷺ کوعلمی انداز میں مختلف تعلیمی پروگراموں کے ذریعہ اذہان میں پیوست کرنا چاہتی تاکہ آنے والے مستقبل میں یہ ہر فتنہ باطلہ سے خود بھی بچی رہے اور دوسروں کو بچانے کی فکر کریں۔

اسی ظمن میں لئے گئے مختلف سیرت کوئز,سیرت لیکچر,سیرت البم ان کے انعام یافتہ طلباء کوقیمتی انعامات سے نوازہ گیا۔ مذید تفصیلات کےمطابق اسی سلسلہ کوآگے بڑھاتے ہوئے ٢٠/فروری کو نانڈیڑ شہر کے نوبل فنکشن ہال حیدر آباد روڑ پر منعقدہ ایک عظیم الشان تقریبِ انعامات میں مختلف شعبہ جات تدریسی ,طبّی , صحافتی زمرہ میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

جن میں بیڑ ضلع سے تعلق رکھنے والے اور٢٠٠٣ء سے اردو ٹائمز ممبئی میں اپنی قلم کا جادو دیکھانے والے صحافی مومن انیس عبدالخالد کو انکی آٹھا رہ سالہ بے لوث خدمات کے عوض میں آفتابِ صحافت سے نوازہ گیا۔

اس خوشگوار موقع پر مہمانان خصوصی مفتی کوثر آفاق پربھنی ,مولانا سرور قاسمی,ملت اسکول بیڑ کے سیکریٹری سیّدعمیر سلیم,حافظ عبدالرزاق,ڈاکٹر انور علی شاہ,خادمینِ امّت کے روحِ رواں عابد خان,ملت اسکول بیڑکےصدر مدرس زاہد صدیقی,پرویز نعمانی,محمد داؤد,ظہیر انعامدار,نوید صدیقی بیڑاورانکے علاوہ ریاست مہاراشٹر و تلنگانہ کے کئی اضلاع کے اساتذہ,سرپرست و طلباء موجود تھے۔اس ایوارڈ کے ملنے پر موصوف کے حلقہ احباب,رشتہ داروں کی جانب سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button