بین ریاستی خبریں

کوئلہ گھوٹالہ معاملہ: سی بی آئی-ای ڈی نے 15 مقامات پر مارے چھاپے

سی

کوئلہ گھوٹالہ معاملہ 

کولکاتا: (اردودنیا.اِن) مغربی بنگال میں کوئلہ گھوٹالہ کی آنچ اب تاجروں ، افسران اور ترنمول لیڈروں تک جا پہنچا ہے۔ سی بی آئی اور ای ڈی نے جمعہ کے روز ترنمول کے قریبی تاجروں کے مقامات پر تلاشی لی اور چھاپے مارے۔ جنوبی کولکاتہ ، آسنسول میں واقع گھر اور دفاتر میں چھاپے مارے گئے۔

سی بی آئی اور ای ڈی نے 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کوئلے کی اسمگلنگ کے دوران متعدد افسروں اور رہنماؤں نے بھی رشوت لی تھی۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ جلد ہی ان افسران اور مبینہ رہنماؤں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جاسکتا ہیں۔خیال رہے کہ اسی معاملہ میں پچھلے سال دسمبر کے شروع میں کولکاتہ کے سی اے گنیش باگاریہ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

کئی حکام بھی نشانے پر

یہ کارروائی سی بی آئی ٹیم نے کی تھی۔اس معاملہ میں دو دن پہلے سی بی آئی نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بہو روجیرہ بنرجی اور روجیرہ کی بہن مانیکا گمبھیر سے پوچھ گچھ کی۔

دونوں سے رقم کے لین دین اور ذرائع آمدنی کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب سی بی آئی ان سب کے بینک کھاتوں اور اثاثہ جات کی چھان بین کررہی ہے۔ ای ڈی کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے۔کوئلے گھوٹالے میں ترنمول قائدین پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button