فلمی دنیا

بڑی فلموں میں جگہ نہیں ملتی کیونکہ وہ کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہیں تاپسی پنو

انہوں نے کہا کہ وہ رات گئے پارٹیوں میں جا کر ان کیمپوں میں جگہ حاصل کر سکتی ہیں

ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سال 2013 میں ایک ایسی حسینہ نے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس نے اکشے کمار سے لے کر شاہ رخ خان تک سبھی کے ساتھ کام کیا۔ اپنے 10 سالہ کیریئر میں انہوں نے 15 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کے کیرئیر کی تین فلمیں ہٹ ہوئیں لیکن اس کے بعد ان کے کیرئیر میں کئی فلاپ فلمیں آئیں۔ اس 36 سالہ حسینہ نے گزشتہ سال سپرہٹ فلمیں دیں۔ لیکن، یہ افسوس کی بات ہے کہ ان کے کیریئر نے کیمپ اداکاروں کی طرح رفتار حاصل نہیں کی۔ حال ہی میں اس اداکارہ نے بالی ووڈ کیمپ پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ کیسے اس کیمپ میں شامل ہوا جاسکتا ہے ۔

36 سالہ یہ اداکارہ تاپسی پنو Taapsee Pannu ہیں، جو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈنکی میں تک کام کرچکی ہیں۔ تاپسی نے ہمیشہ انڈسٹری میں چل رہے کیمپ کلچر، آوٹ سائیڈرس ڈیبیٹ اور اقربا پروری پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے بتایا کہ آخر انہیں بڑی فلمیں ویسی حاصل کیوں نہیں ہوسکی، جیسے کیمپس والے ایکٹرس کو دی جاتی ہیں۔

تاپسی نے حال ہی میں زوم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بڑی فلموں میں جگہ نہیں ملتی کیونکہ وہ کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ رات گئے پارٹیوں میں جا کر ان کیمپوں میں جگہ حاصل کر سکتی ہیں، لیکن وہ ایسی کسی پارٹی کا حصہ بننا پسند نہیں کرتی ہیں۔اپنا درد ظاہر کرتے ہوئے تاپسی نے کہا کہ یہاں بالی ووڈ کے بہت سے کیمپ ہیں۔ اقربا پروری، جس کی ہم بات کرتے ہیں، پریشانی یہ ہے کہ لوگوں کو ان کیمپوں میں آسانی سے جگہ نہیں ملتی۔

اگر کوئی بڑے بجٹ کی فلم بن رہی ہے تو مجھے یقین ہے کہ کوئی میری بے عزتی کرکے یہ نہیں کہے گا کہ میں اس کردار کے لیے موزوں نہیں ہوں، لیکن ہاں مجھے اس فلم میں حصہ نہیں دیا جائے گا، کیونکہ میرے نام کو وہاں تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا داکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کڑوا سچ یہ ہے کہ بڑی فلمیں رسائی ایکسس ملنے سے ہی ملتی ہیں اور میرے پاس اس جگہ تک پہنچنے کا ایکسس نہیں ہے ۔

فلمی پارٹیاں وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے کوئی ان کیمپوں کا حصہ بن سکتا ہے۔ آپ ان لوگوں کے ساتھ ملتے ہیں، پھر آپ ان سے دوستی کرتے ہیں اور پھر وہ آپ کو کام دیتے ہیں۔ یہ ٹھیک ہے، لیکن میں ایسا نہیں کر سکتی۔تاپسی نے بتایا کہ آخر وہ ایسا کیوں نہیں کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے لیے آپ کو رات 10 بجے کے بعد ہونے والی پارٹیوں میں جانا ہوگا، لیکن میرے لیے یہ بہت تھکا دینے والا عمل ہے۔ میں ایسا کرنے کی بجائے زیادہ محنت اور اچھا کام کرکے فلمیں حاصل کرتی ہوں۔ بتا دیں کہ تاپسی جلد ہی تین فلموں ‘پھر آئی حسینہ دلروبا’، ‘وہ لڑکی ہے کہاں’ اور ‘کھیل-کھیل میں’ میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button