قومی خبریں

پنجاب میں بی جے پی کا اکیلے لڑنے کا اعلان، اکالی دل کے ساتھ الائنس پر نہیں بنی بات

پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔

چنڈی گڑھ،26مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدربی جے پی صدر سنیل جھاکھڑنے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست کی تمام 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔ اب اکالی دل اوربی جے پی کے راستے الگ الگ ہوگئے ہیں اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ سنیل جھاکھڑ نے منگل کے روز کہا، لوگوں اور کارکنان کی رائے کے بعد بی جے پی نے ریاست میں اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب ریاستی صدرنے کہا کہ سرحدی پنجاب کی امن وامان ہی ہندوستان کی مضبوط ترقی کا راستہ ہے اور ریاست کے سبھی طبقوں کی بہتری کے لئے بی جے پی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی رائے، پارٹی کارکنان کی رائے، لیڈران کی رائے، پنجاب کے تاجروں، پنجاب کے ساتھیوں، پنجاب کے مزدور، پنجاب کا پسماندہ طبقہ سبھی کے روشن مستقبل کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ کیونکہ جو کام بی جے پی نے وزیراعظم مودی کی رہنمائی میں پنجاب کے لئے لئے گئے ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button