سرورققومی خبریں

ہیمامالنی کے مقابلے پر کانگریس نے باکسر وجیندر سنگھ کو میدان میں اتارا

بی جے پی نے فلم اداکارہ ہیما مالنی کو نامزد کیا

متھرا، 30مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کانگریس نے متھرا لوک سبھا سیٹ سے بین الاقوامی باکسر وجیندر سنگھ  boxer Vijender Singh کو ٹکٹ دے کر انتخابی مقابلے کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔ یہاں باکسر وجیندر سنگھ کا سیدھا مقابلہ دو بار کی ایم پی ہیما مالنی سے ہوگا۔ کانگریس نے اس الیکشن میں جاٹ اکثریت والی سیٹوں پر جاٹ کارڈ کھیل کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

بی جے پی نے فلم اداکارہ ہیما مالنی کو نامزد کیا ہے، جو متھرا سے دو بار ایم پی رہ چکی ہیں۔ حالانکہ انہیں یہاں سے آر ایل ڈی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ متھرا لوک سبھا سیٹ کے لیے دوسرے مرحلے میں یعنی 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔

بی جے پی کی امیدوار ہیما مالنی نے گزشتہ دو لوک سبھا انتخابات یعنی 2014 اور 2019 میں متھرا لوک سبھا سے کامیابی حاصل کی تھی۔سال 2019 میں ہیما مالنی سے مقابلہ کرنے کے لیے 12 دیگر امیدوار میدان میں تھے۔ کانگریس نے مہیش پاٹھک کو، راشٹریہ لوک دل نے کنور نریندر سنگھ کو، سوتنتر جنتاراج پارٹی نے اوم پرکاش کو میدان میں اتارا تھا۔ لیکن ہیما مالنی نے زبردست جیت حاصل کی تھی۔ سال 2014 میں بھی ہیما مالنی نے یہاں کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی نے ہیما مالنی کو متھرا لوک سبھا سیٹ پر لگاتار تیسری بار میدان میں اتارا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button