بین ریاستی خبریںسرورق

کیرالہ: پی ایم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان ہلاک

منوج اننی کی موت ہوگئی

نئی دہلی ، 15اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے، اسی سلسلے میںایک نوجوان سیکورٹی کے لیے لگائی گئی رسی میں پھنس کر جان گنوا بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق پی ایم مودی آج جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس نے یہ معلومات پیر یعنی 15 اپریل کو دی ہے۔

خبر کے مطابق اتوار کی رات 10.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں ودوتھلا کے رہنے والے منوج اننی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ اننی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وارننگ کے سڑک پر رسی باندھی گئی تھی اور رات کو رسی کو دیکھنا بہت مشکل تھا۔متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک رسی باندھی گئی تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ رات کو رسی نظر آئے، نہ تو کوئی ربن باندھا گیا اور نہ ہی کوئی نشان لگایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button