سرورققومی خبریں

یوجی سی نیٹ -جے آر ایف ٹسٹ کی تاریخ میں ہوئی تبدیلی

یوجی سی نیٹ، جے آر ایف کے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی

نئی دہلی،29اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)یوجی سی نیٹ، جے آر ایف کے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پہلے یوجی سی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ یوجی سی نیٹ، جے آر یف کا ٹسٹ 16 جون کو ملک بھر میں منعقد ہوگا۔ لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی طلبا کے طرف سے مسلسل شکایتیں یوجی سی کو بھیجی گئیں اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ 17 جون کو عیدالاضحیٰ ہے اس لئے 16 جون کو ٹسٹ کرانا طلبا کو پریشانی میں ڈالنے جیسا ہے چونکہ عیدالاضحی پر مسلم طلبا اپنے اپنے آبائی گاؤں -شہر لوٹیں گے ،اور ان کیلئے 16 جون کو ٹسٹ میں شامل ہونا مشکل ہوگا۔ اس لئے تاریخ کو آگے بڑھانے کی اپیل کی گئی تھی،ہزاروں کی تعداد میں درخواست یوجی سی کو بھیجی گئی اور اپیل کی گئی کہ تاریخ آگے بڑھائی جائے۔

یوجی سی نے طلبا کی شکایت کو نظر میں رکھتے ہوئے 16 جون کو ٹسٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،ا ور نئی تاریخ جو طے کی گئی ہے وہ 18 جون ہے۔ یعنی دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ حالانکہ 17 جون کو عیدالاضحی کیلئے گاوں جانے والے مسلم طلبا کیلئے یہ بہت ہی مشکل ہوگا کہ وہ 18 جون کو امتحان گاہ تک پہنچ سکیں۔ ایسے میں تاریخ کچھ اور آگے ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا، لیکن یوجی سی نے فی الحال جس نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے وہ 18 جون بروز منگل ہے، جبکہ پہلے 16 جون بروز اتوار طے کیا تھا۔ اب نئی تاریخ 18 جون کی گئی ہے جس دن ملک بھر میں یوجی سی نیٹ جے آر ایف کا ٹسٹ لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button