جھارکھنڈ ٹینڈر گھوٹالہ: وزیر کے پی اے کے نوکر کے گھر سے کروڑوں برآمد
پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم کے گھر کی تلاشی لی گئی
رانچی،6 مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ای ڈی جھارکھنڈ کی دیہی ترقی کی وزارت میں ٹینڈر کمیشن گھوٹالہ معاملے میں بڑی کارروائی کر رہی ہے۔ اس معاملے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پی ایم ایل اے کے تحت 6 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر عالم گر کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم کے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔ جس میں 25 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔
تلاشی کے دوران احاطے سے نقدی برآمد ہوئی ہے جس کی گنتی جاری ہے۔ای ڈی نے فروری 2023 میں جھارکھنڈ دیہی ترقی محکمہ کے چیف انجینئر وریندر رام کو کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتار انجینئر وریندر رام کے معاملے میں ای ڈی ٹیم نے جھارکھنڈ کے دیہی ترقی کے وزیر عالمگیر عالم کے پرسنل سکریٹری سنجیو لال کے گھریلو ملازم کے گھر سے 25 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے جھارکھنڈ کے دیہی ترقی محکمہ کے چیف انجینئر وریندر رام کو فروری 2023 میں کچھ اسکیموں کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
فروری 2023 میں، ای ڈی کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں دیہی ترقی کے محکمے کے سابق چیف انجینئر وریندر رام کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور انہیں گرفتار کیا تھا۔ وریندر رام اب بھی جیل میں ہیں۔ آج کا یہ چھاپہ اسی کیس کی تفتیش میں توسیع بتایا جاتا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم رانچی کے سیل سٹی میں انجینئر وکاس کمار کی رہائش گاہ سمیت شہر کے بریاتو، مورہابادی اور بوڈیا میں کل نو مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔



