سرورققومی خبریں

دیس کے نوجوانو! نفرت نہیں ، بہتر مستقبل کیلئے روزگار چنو: راہل گاندھی

ویڈیو پیغام جاری کر ملک کے نوجوانوں سے ایک خاص گزارش کی

نئی دہلی ، 9مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)لوک سبھا انتخاب کے درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر ملک کے نوجوانوں سے ایک خاص گزارش کی ہے۔ انھوں نے اس ویڈیو میں نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کی جھوٹی باتوں سے اپنا دھیان نہ بھٹکائیں، بلکہ اپنے ایشوز پر ڈٹے رہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو انڈیا بلاک کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ ہم 15 اگست تک 30 لاکھ خالی سرکاری عہدوں پر بھرتی کا کام شروع کر دیں گے۔

راہل گاندھی نے اس ویڈیو پیغام کے شروع میں کہا ہے کہ ملک کی طاقت، ملک کے نوجوانو! نریندر مودی کے ہاتھ سے لوک سبھا انتخاب نکل رہا ہے، انھیں شکست ملنے والی ہے اور وہ ہندوستان کے (اگلے) وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔ اس لیے انھوں نے فیصلہ لے لیا ہے کہ اگلے 5-4 دن میں آپ کے دھیان کو بھٹکانا ہے۔ کچھ نہ کچھ ڈراما کرنا ہے۔ آپ کے دھیان کو بھٹکنا نہیں چاہیے۔راہل گاندھی اس ویڈیو میں یہ بھی کہتے ہیں کہ بے روزگاری سب سے بڑا ایشو ہے۔

نریندر مودی نے آپ سے کہا تھا کہ سالانہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دیں گے، یہ ان کا جھوٹ تھا۔ نوٹ بندی کی، غلط جی ایس ٹی نافذ کر دیا اور سارا کا سارا کام اڈانی جیسے لوگوں کو دے دیا ہے۔ویڈیو کے آخر میں راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ہم بھرتی بھروسہ منصوبہ لا رہے ہیں۔ 4 جون کو انڈیا کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ہماری گارنٹی ہے کہ 15 اگست تک ہم 30 لاکھ خالی سرکاری عہدوں پر بھرتی کا کام شروع کر دیں گے۔ نریندر مودی کی جھوٹی باتوں سے بھٹکنا مت، اپنے ایشوز پر ڈٹے رہنا۔ انڈیا کی سنو، نفرت نہیں روزگار کا انتخاب کرو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button