پاکستان نے بشنوئی اور گولڈی گینگ کیلئے اسلحے کی بڑی کھیپ آنی تھی
منجیت گوری پاکستان کے بڑے اسلحہ ڈیلروں سے رابطے میں تھے
نئی دہلی، 9مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)میڈیا رپورٹ کے دعویٰ کے مطابق گینگسٹر گولڈی برار کیخلاف اسپیشل سیل کے پین انڈیا ماڈیول پر بڑا انکشاف ہوا ہے۔ مبینہ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کے لیے اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان سے آنی تھی۔پین انڈیا ماڈیول میں بہار سے پکڑے گئے اسلحہ ڈیلر سنتوش نے پوچھ تاچھ کے دوران بڑا انکشاف کیا ہے۔گولڈی اور لارنس بشنوئی کے لیے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ پاکستان سے آنی تھی۔
بہار کے رہنے والے سنتوش اور پنجاب کے رہنے والے منجیت گوری پاکستان کے بڑے اسلحہ ڈیلروں سے رابطے میں تھے۔ پاکستان سے آنے والے اسلحے کی کھیپ پنجاب میں پہنچائی جانی تھی۔ جہاں سے اسلحے کی یہ بڑی کھیپ لارنس اور گولڈی گینگ کے شوٹرز تک پہنچائی گئی۔ گولڈی بشنوئی گینگ اب بہار میں تیزی سے پھیل چکا ہے۔سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کا تعلق بھی بہار سے ہے۔
سیکورٹی ایجنسیوں کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ نے جرائم سے کمائے گئے کروڑوں روپے کینیڈا اور امریکہ بھی بھیجے ہیں۔ یہ رقم ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں کہاں خرچ ہوئی ہے۔یہی نہیں لارنس بشنوئی گینگ تاوان، بھتہ خوری اور تحفظ کی رقم سے حاصل ہونے والی کروڑوں روپے کو جدید ہتھیاروں کی کھیپ خریدنے کے لیے بھی استعمال کرتا رہا ہے، تاکہ اس گینگ کے پاس ضرورت کے مطابق ہر بڑی کارروائی کے لیے جدید ہتھیار موجود ہوں۔



