بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب میں 629 جعلی ویب سائٹس، دھوکہ دہی اور ہیکنگ سے عوام رہیں الرٹ

سعودی روڈ اتھارٹی نے حج سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں

ریاض، ۱۱؍مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی عرب میں ایسی 629 جعلی ویب سائٹس کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے بیشتر بیرون مملکت سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔عکاظ نے اس حوالے سے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا کہ ’ایسی جعلی ویب سائٹس جنہیں سعودی عرب سے آپریٹ کیا جار ہا ہے ان کے آپریٹرز غیرمعروف یا نامعلوم ہیں۔ یہ ویب سائٹس ہیکنگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں جن سے خبردار رہنے کی اشد ضرورت ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیٹ پرغیرمعروف ویب پیچ یا سوشل میڈیا کے جعلی اکاؤنٹس سے خبردار رہا جائے۔’جعلی ویب سائٹس کے ذریعے ہیکرز سعودی شہریوں یا یہاں رہنے والوں سے ٹریڈنگ یا حصص کا کاروبار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لیتے ہیں جن کا مقصد اکاؤنٹس سے رقم چرانا ہوتا ہے۔کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے ٹیلی کمیونی کشن اتھارٹی کے اشتراک سے بیشتر جعلی ویب سائٹس کو مملکت میں بند کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ صارفین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

بیشتر جعلی ویب سائٹس میں سے 189 ایسی تھیں جو معروف بینکنگ کمپنیاں یا سرکاری ایجنسیوں کے ناموں سے قائم کی گئی تھیں جن سے وہ افراد بآسانی ان کے جال میں پھنس سکتے تھے جنہیں انٹرنیٹ کے استعمال میں زیادہ مہارت نہیں یا وہ فنی امور کو سمجھ نہیں سکتے۔کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے کہا کہ زیادہ ترجعلی ویب سائٹس کو بیرون ممالک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے جن میں مصر، قبرص، بیلیز، بلغاریہ، اسکاٹ لینڈ، یو اے ای، سینٹ ونسنٹ، جمہوریہ ایسٹونیا، برطانیہ، ناروے، سویڈن، بحرین، اسپین، مارشل آئی لینڈ، جمہوریہ وانواتو، آذربائیجان، کویت، اسٹریلیا، ڈومینیکن ریپبلک، ترکیہ، نیوزی لینڈ، جمہوریہ وانواتو، فلسطین اور بیلیزشامل ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تاحال 111 ویب سائٹس ایسی ہیں جن کے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی کہ انہیں کہاں سے لانچ اور آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ فاریکس یا حصص کی خرید و فروخت کے لیے چلائی جارہی تھیں جو کہ غیرقانونی اور بغیرلائسنس یافتہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو بند کرنے میں کامیابی ملی ہے تاہم ایسی دو جعلی ویب سائٹس کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ انہیں آپریٹ کرنے متعدد ممالک میں ہوتے ہیں یعنی ان ویب کو آپریٹ کرنے والے کئی افراد ہیں۔مارکیٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ204 ایسی ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے ہیں اور اس کے علاوہ ایسی پانچ ویب سائٹس کو بھی بلاک کیا گیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں بھی سعودی عرب سے ہی آپریٹ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ مالی جرائم کے حوالے سے قانون کے مطابق ایسا کرنے والے کو 7 برس قید اور 50 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جا سکتی ہیں۔

سعودی روڈ اتھارٹی نے حج سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں

ریاض، ۱۱؍مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حج سیزن 2024 کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ مکہ مکرمہ جانے والی شاہراہوں کی اصلاح و مرمت اور تزئین کے تمام امور مکمل ہو چکے ہیں۔نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ جانے کے لیے مختلف سمتوں سے تقریباً 4 ہزار کلومیٹر شاہراہوں پر ترقیاتی کام کیا گیا۔158 کلومیٹر روڈ کی ری کارپیٹنگ کی گئی جبکہ 403 مقامات پرشاہراہوں کے گڑھوں اور پڑنے والی دراڑوں کو درست کیا گیا ہے۔اصلاحی امور کے تحت اتھارٹی نے 2361 کلومیٹرطویل شاہراہوں کے اطراف کی لائننگ کو دوبارہ درست کیا۔

اطراف میں جمع ہونے والی 1240 کیوبک میٹر ریت اٹھائی گئی جبکہ مختلف وادیوں میں 421 مقامات پر پانی کی گزرگاہوں کی صفائی کی گئی۔دیگر اداروں کی طرح سعودی روڈ اتھارٹی کی جانب سے بھی عازمین کی بہتر خدمت کے لیے ترقیاتی امور مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔علاوہ ازیں روڈ اتھارٹی کے قائم قام سی ای او انجیئنربدرالدلامی نے مشاعرمقدسہ اور دیگر دیگرمقامات کا دورہ کیا تاکہ اصلاح و مرمت کے کاموں اورعازمین کے استقبال کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button