اسرائیلی فوجی کو مائیکرو ویو سے مینڈک پر اذیت پہنچانے پر قید اور جرمانے کی سزا
اسرائیلی فوجی کو سماجی خدمت کے ساتھ 4 ماہ قید
مقبوضہ بیت المقدس ، 27جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے ایک فوجی اہلکار کو انوکھی سزا سنائی اور اسے مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر اذیت دینے پر قید اور جرمانے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ اس اعتبار سے انوکھا ہے کیونکہ اسرائیلی فوج سال ہا سال سے فلسطینیوں کیخلاف غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں سنگین نوعیت کے جرائم، تشدد اور تباہی کے خطرناک ہتھکنڈوں میں ملوث رہی ہے۔ اگر کسی عدالت میں کسی فوجی کے خلاف فلسطینیوں سے ناروا سلوک کا کوئی کیس آیا بھی تو عدالت نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی۔اسرائیلی چینل 13 کے مطابق ایک اسرائیلی فوجی کو سماجی خدمت کے ساتھ 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور 1500 شیکل جرمانہ ادا کیا گیا۔
فوجی عدالت کے ججوں نے کہا کہ ملزم نے مینڈک پر اس طرح تشدد کیا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی جو اس کی موت کا باعث بنی۔یہ بھی ظلم ہے اور جانوروں کے ساتھ زیادتی ہے۔ وہ انسانوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے”۔ججوں نے فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جانوروں کی تکلیف سے نمٹنا صرف جانوروں کے مفادات کی لڑائی نہیں ہے، بلکہ انسانی وقار کا اظہار اور دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنا ہے جو جانوروں کے تحفظ، اور زندگی کے تقدس کے خواہاں ہیں‘اس واقعے کی تفصیلات پچھلے سال مارچ کی ہیں، جب ایک فوجی نے یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک مینڈک پایا۔ فوجی نے اسے زندہ پکڑ کر 10 سیکنڈ تک مائکروویو میں رکھا۔ بعد میں دوسرے فوجی نے اسے منع کیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج جانوروں کے ساتھ زیادتی سے متعلق کسی بھی رویے کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔



