نیٹ -یو جی پیپر لیک: سی بی آئی نے مزید دو افراد کو کیا گرفتار
نیٹ پیپر لیک معاملے میں چھ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
پٹنہ،27جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)نیٹ پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم نے پہلی گرفتاری کی ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم نے پٹنہ سے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔تفتیشی ایجنسی نے منیش کمار اور آشوتوش کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔اس معاملے میں ملزم بلدیو کمار عرف چنٹو اور مکیش کمار بہار کے پٹنہ میں سی بی آئی کے دفتر پہنچے۔ اس کے بعد پٹنہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے دونوں کو سی بی آئی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔نیٹ پیپر لیک معاملے میں چھ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ منیش کمار اور آشوتوش کمار نے مبینہ طور پر امیدواروں کو امتحان سے قبل محفوظ جگہ فراہم کی، جہاں انہیں لیک ہونے والے پرچے دیے گئے۔ سی بی آئی نے نیٹ پیپر لیک معاملے میں چھ ایف آئی آر درج کی ہیں۔NEET-UG کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے ملک بھر کے سرکاری اور نجی اداروں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش اور دیگر متعلقہ کورسز میں داخلے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سال کا امتحان 5 مئی کو 14 غیر ملکی شہروں سمیت 571 شہروں کے 4,750 مراکز پر ہوا تھا۔
نیٹ کا امتحان 5 مئی کو 571 شہروں کے 4,750 مراکز پر منعقد کیا گیا تھا جس میں 14 غیر ملکی شہر بھی شامل تھے۔ اس امتحان میں 23 لاکھ سے زیادہ امیدوار شریک ہوئے تھے۔ سی بی آئی کی پہلی ایف آئی آر اتوار کو درج کی گئی تھی، ایک دن بعد جب وزارت نے اعلان کیا تھا کہ وہ امتحان کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات مرکزی ایجنسی کو سونپے گی۔اس سے پہلے سی بی آئی کی ٹیم نے ہزاری باغ میں کئی مقامات پر چھان بین کی تھی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے ایس بی آئی بینک جا کر تفتیش کی۔ اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کی گئی اور وہاں موجود افسران اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی گئی۔



