قومی خبریں

بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی ایمس سے فارغ

ایل کے اڈوانی کو عمر سے متعلق صحت کے مسائل کا سامنا ہے

نئی دہلی ،27جون:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو ایمس سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ سابق نائب وزیر اعظم اڈوانی کو بدھ کی رات دیر گئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ 96 سالہ اڈوانی کو عمر سے متعلق صحت کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رات دیر گئے ان کی حالت مستحکم رہی۔اڈوانی کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ ایل کے اڈوانی کو عمر سے متعلق صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

اس وجہ سے گھر پر وقتاً فوقتاً ان کا چیک اپ کیا جاتا ہے۔ کل رات انہیں کچھ پریشانی محسوس ہوئی، جس کی وجہ سے انہیں دہلی ایمس لایا گیا۔لال کرشن اڈوانی کو 30 مارچ 2024 کو بھارت رتن سے نوازا گیا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ یہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے نظریات اور اصولوں کے لیے بھی اعزاز ہے۔ اس سے قبل سال 2015 میں لال کرشن اڈوانی کو ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں بی جے پی کے ہندوتوا نظریہ کی اشاعت میں لال کرشن اڈوانی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button