بین الاقوامی خبریںسرورق

متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی سعودی شہریت دینے کی منظوری

اسپورٹس کے شعبے میں متعدد کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری

ریاض، 8جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسپورٹس کے شعبے میں متعدد کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دینے کی منظوری دی ہے۔یہ اقدام وژن 2030 کے تحت سپورٹس کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کی روشنی میں ہے۔خبار24 کے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی، حارث ضمک،عبدالباسط سلیمان عبداللہ اور محمد بن داود تولو فیلڈ اینڈ ٹریک پلیئر کے نام شامل ہیں۔موئے تھائی پلیئرعبداللہ ابکر محمد، برطانوی ٹینس پلیئرعیسی شیرعلی، فرانسیسی ٹینس پلیئر میسان حسین، گولفر شہیر جیو موسی عارف اور شامی موئے تھائی پلیئر تسنیم القصاب کو بھی شہریت دی گئی ہے۔جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ان میں امریکی فٹبال پلیئر مریم التمیمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے وژن 2030 کے تحت سکلڈ پروفیشنلز کے لئے اپنی شہریت کھول دی ہے۔جس کا مقصد مملکت کی اقتصادی ادور سماجی ترقی کو بڑھانے کیلیے غیر معمولی ہنر کوراغب کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button