غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں، فیفا سے اسرائیل پر پابندیاں کا مطالبہ
فیفا میں اسرائیلی رکنیت لازماً معطل کر دینی چاہیے
لندن ، 19جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکلا نے زور دے کر کہا ہے کہ فیفا میں اسرائیلی رکنیت لازماً معطل کر دینی چاہیے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکلا جو بین الاقوامی قانون کے ماہرین اور اس کی بالا دستی اور عملداری کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔ انہوں نے اس امر کا مطالبہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تناظر میں کیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر فعال ان وکلا کے گروپ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بین لاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے باعث اس کی فٹ بال سے متعلق تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دیا جائے۔فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن ‘ پی ایف اے’ نے ماہ مئی میں ایک درخواست کی تھی کہ اسرائیل کی فیفا کی رکنیت معطل کر دی جائے۔
نیز ‘فیفا ‘سے کہا جائے کہ وہ فوری بنیادوں پر ایک قانونی جائزہ لے اور وعدہ کرے کہ فیفا کی کونسل کے ماہ جولائی میں ہونے والے غیرمعمولی اجلاس میں اس قانونی جائزے پر مبنی رپورٹ کو جمع کرائے۔ایشین فٹ بال کی فیڈریشن نے پہلے ہی حمایت کی ہے کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے اور فیفا میں اس کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جبریل الراجوب کا کہنا ہے کہ فیفا اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالیوں سے الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔ کیونکہ سب جانتے ہیں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔



