بین الاقوامی خبریںسرورق

فنی خرابی اڈوں کو 50 سال پیچھے لے گئی، چاک بورڈز اور ہاتھ سے لکھے ٹکٹ کا استعمال

کئی ہوائی اڈوں نے ہاتھ سے لکھے ہوئے کاغذ پر ہوائی جہاز کے بورڈنگ پاس بھی جاری کیے

نیویارک،20جولائی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دُنیا بھر میں آئی ٹی کے آلات میں آنے والی وسیع پیمانے پر فنی خرابی سے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اس بڑے پیمانے پر سامنے آنے والی تکنیکی خرابی کی وجہ کیا تھی۔ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔صارفین نے تعطل کی وجہ سے الیکٹرانک پرنٹنگ کے بجائے ہاتھ سے لکھے ہوائی جہاز کے ٹکٹوں کی تصاویر شیئر کیں اور ان کا موازنہ قدیم زمانے کے سفری انداز کی تصاویر سے کیا۔کچھ مسافروں نے کہا کہ خرابی کی وجہ سے بین الاقوامی ہوائی اڈے 50 سال پیچھے چلے گئے ہیں، کیونکہ انہوں نے چاک بورڈ لگا رکھے تھے جن پر پرواز کی تفصیلات ہاتھ سے لکھی ہوئی تھیں۔

کئی ہوائی اڈوں نے ہاتھ سے لکھے ہوئے کاغذ پر ہوائی جہاز کے بورڈنگ پاس بھی جاری کیے تھے۔مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ایپلی کیشنز کے لیے بڑے پیمانے پر آئی ٹی کی بندش کی خرابی کی وجہ تقریبا طے ہوچکی ہے۔سائبرسکیوریٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ مسئلہ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہوائی اڈے اور دیگر مقامات پر مائیکرو سافٹ کے آلات اور خدمات میں خلل پیدا ہوا وہ کوئی سکیورٹی واقعہ یا سائبر حملہ نہیں ہے۔

کراؤڈ سٹرائیک کے سی ای او’جارج کرٹز‘ نے کہا کہ کمپنی اس خرابی سے متاثر ہونے والے صارفین کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ خرابی ونڈوز سسٹم کے صارفین کے لیے اپ ڈیٹ کے دوران سامنے آئی۔جبکہ میک اور لینکس سسٹم متاثر نہیں ہوئے۔انہوں نے’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ یہ کوئی سکیورٹی واقعہ یا سائبر حملہ نہیں ہے۔ مسئلہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں۔یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب دنیا بھر میں بہت سی سروسز نے جمعہ کو تکنیکی خرابی سے منسلک انٹرنیٹ کی اچانک بندش جس کی وجہ سے ہوائی اڈوں، ایئر لائنز، میڈیا اور بینکوں کے کاموں میں خلل ڈال دیا۔مائیکروسافٹ نے بعد میں اعلان کیا کہ تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button