بین ریاستی خبریں

دہلی ایکسائز پالیسی کیس: کجریوال اور سیسودیا کی عدالتی تحویل میں توسیع

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کی شام کو گرفتار کیا تھا۔

نئی دہلی ،25جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)جمعرات کو وزیر اعلی اروند کجریوال، منیش سیسودیا اور کے کویتا دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راؤس ایونیو کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تینوں کی عدالتی تحویل میں 31 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ سی بی آئی کیس میں اروند کجریوال کی عدالتی حراست 8 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے عدالت نے اروند کجریوال کو 12 جولائی کو عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ ای ڈی نے 17 مئی کو ساتویں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال کو ملزم بنایا گیا۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔جس میں عآپ کے کنوینر اروند کجریوال، سابق وزیر تعلیم منیش سیسودیا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا پر مشتمل ہے۔

سنجے سنگھ کو ضمانت مل گئی ہے۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کی شام کو گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد 10 مئی کو سپریم کورٹ نے کجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی۔ لوک سبھا انتخابات ختم ہونے کے بعد کجریوال نے 2 جون کو سرینڈر کیا تھا۔ منیش سیسودیا کی عدالتی حراست میں بھی 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ قبل ازیں عدالتی حراست کی مدت 22 جولائی کو ختم ہونی تھی اور پھر اسے 26 جولائی تک بڑھا دیا گیا۔ واضح ہو کہ منیش سیسودیا کو گزشتہ سال فروری میں دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 16 جولائی کو سپریم کورٹ نے سیسودیا کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کیا۔ جس پر عدالت نے سی بی آئی اور ای ڈی کو نوٹس دیتے ہوئے 29 جولائی تک اس معاملے میں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔ یہ بات منیش سیسودیا کے وکیل کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہی کہ وہ 16 ماہ سے جیل میں ہیں لیکن ابھی تک کیس آگے نہیں بڑھا۔

کجریوال کے لئے متحد ہوگا انڈیا الائنس:مرکز ی حکومت کیخلاف ریلی کرنے کے لئے اپوزیشن نے بنائی اسٹریٹجی

نئی دہلی ،25جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں جمعرات (25 جولائی، 2024) کوراؤزایوینیوکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی عدالتی حراست 8 اگست تک بڑھا دی ہے۔ اروندکجریوال کی خراب صحت سے متعلق انڈیا الائنس 30 جولائی 2024 کوجنترمنترپرریلی کرکے احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔عدالت نے اس معاملے میں جمعرات کو دہلی کے سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا، بی آرایس لیڈرکے کویتا اور دیگرملزمین کی بھی عدالتی حراست میں اضافہ کردیا ہے۔ عدالت نے تہاڑجیل کے افسران کو31 جولائی 2024 کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کوپیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے ای ڈی معاملے میں کجریوال کوعبوری ضمانت دے دی ہے، لیکن سی بی آئی کی طرف سے ان کی گرفتاری کے سبب وہ فی الحال تہاڑجیل میں ہی ہیں۔عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اورنریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جیل میں دہلی کے وزیراعلیٰ کی صحت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے دعویٰ کای گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کجریوال کا وزن کم ہوگیا ہے اوران کا بلڈ شوگرلیول خطرناک طورپرکم ہوگیا ہے، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ انہیں کوما یا برین ڈیمیج سمیت صحت سے متعلق سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button