بین الاقوامی خبریں

جرمن فضائی کمپنی لفتھانسا نے تل ابیب میں فلائٹ آپریشن روک دیا

لفتھانسا گروپ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کو آپریشن روک دیا

برلن، 2 اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنی مسافر اور کارگو پروازوں کو آپریشن روک دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کو لفتھانسا کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پابندی فوری طور پر لاگو ہو گی اور آٹھ اگست پر برقرار رہے گی۔ترجمان کے مطابق ’اس اقدام کی وجہ خطے میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال ہے۔لفتھانسا کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ان کی فضائی کمپنی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت سے آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی 12 اگست تک روک دیا ہے۔سنیچر کو اسرائیلی مقبوضہ گولان ہایٹس پر حملے کے نتیجے میں 12 بچوں کی ہلاکت بعد اسرائیلی ردعمل کے پیش نظر کئی پروازیں معطل یا منسوخ ہو گئی تھیں۔لبنان نے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اس حملے سے متعلق الزام کو مسترد کیا تھا۔

حملے کا خدشہ: امریکہ سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں

 ایران اور اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ ایران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اتحادیوں کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے خوف کے باعث مختلف عالمی ائیر لائن کمپنیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ جن ائیرلائنز نے اب تک اسرائیلی کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں ان میں بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بلجیم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکہ کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز شامل ہیں۔ جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button