بین الاقوامی خبریںسرورق

کرپشن کے الزام میں 149 افراد گرفتار، 266 سے تفتیش

نشہ آور گولیوں کے شامی اسمگلر مجرم ثابت، تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا

ریاض، 2 اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)محکمہ انسداد کرپشن نے جولائی 2024 کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 266 افراد سے تفتیش کی گئی ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے بعض وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیات کے ملازمین ہیں‘۔محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔محکمے نے واضح کیا ہے کہ ’زیر حراست افراد میں سے بعض کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان کو عدالت میں طلب کیا جائے گا۔زیر نظر کیس کے سلسلے میں محکمے کے تفتیش اہلکاروں نے چانج پڑتال کے لیے 3010 دورے کئے ہیں۔زیر نظر کیس میں ملوث افراد کوتمام حقائق، شواہد اور دلائل جمع کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘

نشہ آور گولیوں کے شامی اسمگلر مجرم ثابت، تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا

ریاض، 2 اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الجوف ریجن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث شامی کو جمعرات کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے شامی شہری خالد ابراہیم المشھور کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ملزم نے ابتدائی تحقیق کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے اقبالی بیان اور شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ جمعرات یکم اگست 2024 کو الجوف ریجن میں منشیات کے شامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور منشیات کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والوں کو سخت سزا ئیں دی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button