بین الاقوامی خبریں
والد کے قتل میں ملوث بدنصیب سعودی شہری کو سزائے موت
سعودی شہری عبدالرحمن بن حمزہ یونس نے اپنے والد کے جسم مختلف حصوں پر چاقو سے وار کیے
ریاض،۲۹؍اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں والد کے قتل میں ملوث سعودی شہری کے سزائے موت کے فیصلے پر بدھ کو عملدرآمد کردگیا۔ خبر کے مطابق نے وزارت داخلہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا سعودی شہری عبدالرحمن بن حمزہ یونس نے اپنے والد کے جسم مختلف حصوں پر چاقو سے وار کیے جس سے ان کی موت ہوگئی۔سیکورٹی حکام نے سعودی شہری کو گرفتار کیا اور تفتیش کے بعد جرم ثابت ہوگیا۔عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا۔ ایپل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کو برقرار رکھا۔بعد ازاں ایوان شاہی سے حکم جاری ہونے پر بدھ کو مکہ ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔



