اسپورٹسسرورق

محض سات دن میں 50 ملین سبسکرائیر معروف فٹ بالر رونالڈو کے یوٹیوب چینل کے نام ایک اور ریکارڈ

رونالڈو کا انکشاف، ابھی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے

نئی دہلی ، 29اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل نے صرف ایک ہفتے میں 50 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ رونالڈو کا یوٹیوب چینل تیز ترین 50 ملین سبسکرائبر والا چینل بن گیا۔ یہ اسٹار فٹبالر کے لیے ایک اور تاریخی نشان ہے۔قابل ذکر ہے رونالڈو نے 21 اگست کی رات کو اپنا چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور صرف ایک ہفتے میں اس نے بہت سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

رونالڈو کے چینل نے صرف 22 مینٹس میں ایک لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرکے سلور بٹن حاصل کیا، 90 مینٹس میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے گولڈن بٹن حاصل کیا اور 12 گھنٹے میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے ڈائمنڈ بٹن بھی حاصل کرلیا۔اس سے قبل رونالڈو کے چینل نے صرف 90 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبر کرنے والا تیز ترین چینل تھا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس وقت رونالڈ کے مجموعی طور پر قریب ایک بلین تک فالوورز ہیں۔ ایکس پر 112.6 ملین، فیسبک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 637 ملین فالوورز ہیں، جو کی کسی بھی کھلاڑی کے لیے ناقابل یقین ہے۔

رونالڈو اپنے یوٹیوب چینل سے بہت زیادہ کمائی کرنے والے بھی ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ رونالڈو ایک ویڈیو سے کتنے پیسے کما رہے ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کو ایک ہزار ویوز پر تقریباً دو ڈالر سے 12 ڈالر ملتے ہیں اور 1 ملین ویوز پر 12 سو سے 6000 ڈالر تک ملتے ہیں ہے۔رونالڈو اب تک اپنے چینل پر 22 ویڈیوز اپ لوڈ کر چکے ہیں۔ ان ویڈیوز کو اب تک تقریباً 300 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اس حساب سے آپ رونالڈو کی کمائی کا حساب لگاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مشتہرین تخلیق کاروں کی ویڈیوز پر ان کے اشتہارات کو ملنے والے ہر ایک ہزار ویوز پر یوٹیوب کو ایک مقررہ شرح ادا کرتے ہیں اور یوٹیوب اشتہار کی آمدنی کا 45% اپنے پاس رکھتا ہے اور تخلیق کاروں کو بقیہ 55% پلیٹ فارم سے فراہم کیا جاتا ہے۔

رونالڈو کا انکشاف، ابھی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے

ریاض، 29اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیاکے مقبول ترین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے منصوبوں کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سعودی کلب النصر کے ساتھ رواں سیزن کے بعد معاہدہ ختم ہونے کے باوجود جلد ریٹائر ہونے پر غور نہیں کر رہے ہیں۔رونالڈو نے اس سے قبل کہا تھا کہ 2024 کا یورو کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے حالانکہ وہ اب بھی 2026 کے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔تاہم اب اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ 2 یا 3 سال، مجھے خود نہیں معلوم کہ میں جلد ریٹائر ہو جاؤں گا یا نہیں، لیکن شاید میں سعودی کلب النصر سے ہی اپنی ریٹائرمنٹ لوں گا۔

رونالڈو نے کہا کہ میں سعودی کلب النصر میں بہت خوش ہوں، مجھے سعودی عرب میں کھیل کر خوشی ہوتی ہے اور میں یہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔البتہ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ جب میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لوں گا تو کسی کو پہلے سے نہیں بتاؤں گا، یہ ایک بہت ہی بے ساختہ فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ رونالڈو نے جنوری 2023 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ کر سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ان کا یہ معاہدہ رواں سیزن کے بعد ختم ہوجائے گا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق رونالڈو نے 2027 تک النصر کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button