بین الاقوامی خبریں

ریاض اور تبوک میں ہندوستانی اور سعودی شہری کو تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا

سیکیورٹی فورس نے اسے گرفتار کرکے تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت کے حوالے کیا

ریاض، 30اگست:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ریاض میں سعودی شہری کے قاتل انڈین کو اور تبوک میں منشیات کے اسمگلر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں بتایا کہ ریاض میں انڈین شہری شیرومبا عبدالقادر عبدالرحمن نے سعودی شہری یوسف بن عبدالعزیز بن ہد الذکیر کے سر پر کسی سخت چیز سے کئی بار وار کرکے اسے ہلاک کردیا اور فرار ہوگیا۔

سیکیورٹی فورس نے اسے گرفتار کرکے تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت کے حوالے کیا جہاں اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پر عدالت نے سزائے موت کا حکم صادر کردیا۔قانون کے مطابق ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں اپیل رد ہونے پر سپریم کورٹ نے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ آخر میں ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل کا حکم جاری کیا جس پر وزارت داخلہ نے جمعرات کو ریاض میں عمل درآمد کرا دا۔دوسری جانب تبوک ریجن میں سیکیورٹی فورس نے ایک سعودی شہری عید بن راشد بن محمد العمیری کونشہ آور گولیاںا سمگل کرنے پر گرفتار کیا۔

اس کے خلاف کارروائی مکمل کرکے عدالت کے حوالے کیا گیا جہاں عدالت نے اقبالی بیان اور ثبوتوں کی روشنی میں اس کیخلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔جس پر جمعرات کو تبوک میں عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی اور انہیں منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے اس طرح کے لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button