بین الاقوامی خبریںسرورق

 ناروے کی شہزادی نے اپنے روحانی پیشوا سے ہی بیاہ رچالی

دو عقیدتمندوں کا ایسا ملن ہوگا جس نے ناروے میں لوگوں کو حیران کر دیا

لندن، 30اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس ہفتے کے روز خود ساختہ شمن ڈیوریک ویریٹ سے شادی کرنے والی ہیں۔ یہ شادی آلٹرنیٹ تھراپی کے دو عقیدتمندوں کا ایسا ملن ہوگا جس نے ناروے میں لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔52 سالہ طلاق یافتہ مارتھا لوئیس غیب کا علم رکھنے کی صلاحیت کی دعویدار ہیں جو فرشتوں کے ساتھ بات کر سکتی ہیں۔ اپنے اس تحفے کا انہوں نے کتابوں اور کورسز کی شکل میں فائدہ اٹھایا ہے۔کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ویریٹ خود کو’چھٹی پیڑھی کا شمن کہتے ہیں اور بیش قیمت طلائی زیور فروخت کرتے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ خریدار کی جان بچا سکتے ہیں۔جون 2022 میں جوڑے کے اپنی منگنی کا اعلان کرنے کے بعد مارتھا لوئیس نے انسٹاگرام پر کہاکہ میں بہت روحانی ہوں، کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنا بہت اچھا لگتا ہے جو اسے قبول کرے۔یہ جوڑا ناروے کے مغربی ساحلی علاقے میں ایک طویل تنگنائے کے ساحل پر واقع ایک خوبصورت گاؤں گیرانگر کی پہاڑیوں کے ایک ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گا۔

شادی کے جشن اور تقریبات کا آغاز  ایک تقریب سے ہوا جس میں سویڈن کی ولی عہد شہزادی وکٹوریہ اور ان کے شوہر پرنس ڈینیئل سمیت 350 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ویریٹ کے مطابق ہفتے کے روز کا عقد دراصل جوڑے کے قول و قرار کی تجدید ہے۔ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات گیوینتھ پیلٹرو اور انتونیو بینڈراس کو اپنے پیروکاروں میں شمار کرنے والے روحانی رہنما دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سابقہ زندگی میں فرعون تھے اور مارتھا لوئیس ان کی بیوی تھیں۔

جوڑے کی کجروی نے سنجیدہ مزاج ناروے میں لوگوں کو بالکل اسی طرح پریشان کیا ہے جیسے انہیں ان دونوں کا سائنس کو نظر انداز کرنا اور تجارتی فائدے کے لیے ان کے شاہی تعلقات کو استعمال کرنا برا لگتا ہے۔اپنے عہدے پر ابہام سے بچنے کے لیے مارتھا لوئیس نومبر 2022 میں اپنے شاہی فرائض سے دستبردار ہو گئیں۔ انہوں نے خطاب تو اپنے پاس رکھا لیکن اسے اپنی تجارتی مقاصد میں استعمال نہ کرنے کا معاہدہ کیا۔البتہ انہوں نے اس کے بعد سے کئی بار معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور حال ہی میں اس وقت کی جب انہوں نے اور ویریٹ نے ناروے میں فروخت کے لیے ایک شادی کی تقریب کا مشروب جاری کیا جس کے لیبل پر ان کا شہزادی کا خطاب درج تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button