
12 سالہ بچے کو آن لائن تعلیم میں لگی فحش فلموں کی لت، 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
آن لا ئن تعلیم کا سائڈ ایفکٹ
سر ی گنگانگر ؍ جے پور:(اردودنیا.اِن) یہ خبر لاکھوں والدین کے لئے تشویش کا باعث بن سکتی ہے جن کے بچے آن لائن تعلیم کے لئے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق چار دن پہلے ، رائے سنگھ نگر کے ایک گاؤں میں ایک 12 سالہ لڑکے نے اپنی 6 سالہ قریبی رشتہ دار لڑکی کے ساتھ زیادتی کرڈالی۔ جمعہ کو پولیس نے بچے کو حراست میں لے لیا ہے ،
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بچہ موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھتا تھا اور اسے آن لائن تعلیم کے دوران یہ لت لگ گئی تھی۔ فحش ویڈیوز دیکھنے کے بعد اس کے معصوم ذہن میں منفی سوچ آگئی ، اور اس نے شرمناک واقعہ انجام دے ڈالا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کلاس 6 کا طالب علم ہے، کورونا کی وجہ سے وہ ایک سال سے اسکول نہیں جا رہا تھا، اپنے والد کے موبائل فون پرآن لائن پڑھائی کرتا تھا۔
موبائل پر کلاس کے دوران اسے فحش ویڈیو کا ایک لنک ملا ، جس پر اس نے نادانستہ طور پر کلک کردیا۔ جس کے بعد وہ فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی ہوگیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اگرآپ کے بچے موبائل فون کے ذریعہ آن لائن کلاس کرر ہے ہوں ، تو اس پر سخت نگاہ رکھے ۔
ایک کارٹون چینل کی تحقیق کے مطابق ہندوستان میں 96فیصد بچے ایسے گھروں میں رہ رہے ہیں جہاں موبائل فون استعمال ہوتا ہے۔ ان موبائل فون استعمال کرنے والوں میں سے 73فیصدبچے ایسے ہیں ،جو روزانہ موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔



