بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

بی ٹیک کی نابالغ طالبہ کی عصمت دری، ملزم نے کالج سے واپسی پر موٹر سائیکل پر لفٹ دی

بی ٹیک کی 17 سالہ طالبہ کی عصمت دری کی خبر نے علاقے میں ہلچل مچا دی

مظفر نگر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں بی ٹیک کی ایک نابالغ طالبہ کو لفٹ دینے کے بعد عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ۔ بی ٹیک کی 17 سالہ طالبہ کی عصمت دری کی خبر نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔ الزام ہے کہ جب لڑکی کالج سے گھر لوٹ رہی تھی، ایک شخص نے مبینہ طور پر پہلے اسے اپنی موٹر سائیکل پر لفٹ دی اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کے تین دوستوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جنہوں نے اس کام میں اس کی مدد کی۔ چارتھاول پولیس اسٹیشن کے سربراہ راجیش دھنوت نے بتایا کہ یہ واقعہ 21 فروری کی شام کو پیش آیا جب طالبہ کالج سے گھر واپس آرہی تھی اور ملزم ہمانشو نے اسے اپنی موٹرسائیکل پر  لفٹ دینے کے بہانے ملزم اسے ایک کھیت میں لے گیا جہاں اس نے اس کی عصمت دری کی۔” اس کے تین دوستوں نے اس کام میں اس کی مدد کی۔ متاثرہ طالبہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی اور اپنے گھر والوں کو واقعہ کے بارے میں بتایا۔ جس پر طالبہ کے اہل خانہ اسے تھانے لے گئے۔ جہاں انہوں نے اس معاملے کی تحریری شکایت کی اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ طالبہ کی شکایت پر عصمت دری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button