19 سالہ دوشیزہ کی 70 سالہ بزرگ سے شادی
ایک جوڑے کی محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک 19 سالہ لڑکی کو 70 سالہ شخص سے محبت ہو گئی اور دنیا کی پرواہ کیے بغیر دونوں نے شادی کرلی۔عمروں میں 50 سال کے فرق کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں۔
ایک جوڑے کی محبت کی کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک 19 سالہ لڑکی کو 70 سالہ شخص سے محبت ہو گئی اور دنیا کی پرواہ کیے بغیر دونوں نے شادی کرلی۔عمروں میں 50 سال کے فرق کے باوجود دونوں ایک دوسرے سے بہت خوش ہیں۔
YouTuber سید باسط علی نے کئی منفرد جوڑوں کی محبت کی کہانیاں شیئر کرتے رہتے ہیں ان کے زیادہ تر انٹرویوز ان جوڑوں کے ساتھ ہوتے ہیں جن کی عمروں میں کافی فرق ہوتا ہے۔ وہ مختلف پیشوں یا زندگی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات کرنا بھی پسند کرتا ہے جن کے بارے میں معاشرہ سوچتا ہے کہ کبھی بھی ساتھ نہیں رہ سکتے۔
سید باسط علی نے 19 سالہ لڑکی اور ایک 70 سالہ بزرگ جو لاہور پاکستان کے رہائشی ہیں انکی انوکھی محبت کی کہانی شیئر کی، جو صبح کی سیر کے دوران ایک دوسرے سے ملنے کے بعد محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔لیاقت علی نے بتایا کہ وہ لاہور میں روزانہ صبح کی سیر کے دوران اپنی اہلیہ شمائلہ سے ملے۔ محبت کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ایک دن لیاقت نے شمائلہ کے پیچھے جاگنگ کرتے ہوئے گانا گنگنانا شروع کیا۔”محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی بس ہو جاتی ہے”
جب شمائلہ سے پوچھا گیا کہ کیا انکے والدین کو ان کی شادی پرکوئی اعتراض ہے؟ 19 سالہ شمائلہ نے کہا: "میرے والدین نے تھوڑی دیر کے لیے اعتراض کیا لیکن ہم انہیں قائل کرنے میں کامیاب رہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "لوگوں کو ایسے لوگوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے جو عمر کے بڑے فرق کے ساتھ شادی کرتے ہیں۔ ان کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ ان کی زندگی ہے، وہ اسے جس طرح چاہیں گزار سکتے ہیں۔”
لیاقت نے کہا کہ 70 سال کے ہونے کے باوجود وہ دل کے لحاظ سے بہت جوان ہیں۔70 سالہ نوشہ نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے کھانا پکانے سے اتنے خوش ہیں کہ انہوں نے ریستورانوں میں کھانا کھانا چھوڑ دیا ہے۔
جب یوٹیوبر نے پوچھا کہ عمر کے بہت زیادہ فرق والے لوگوں کو شادی کرنی چاہیے یا نہیں، لیاقت نے کہا: "کسی کے بوڑھے یا جوان ہونے کے بارے میں کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جو بھی شادی کی استطاعت رکھتا ہے وہ شادی کر سکتا ہے۔
ان کی اہلیہ نے کہا کہ شادی میں کسی بھی چیز سے پہلے ذاتی وقار اور عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ "غلط تعلقات میں پڑنے کے بجائے، کسی کو کسی اچھے شخص سے شادی کرنی چاہیے۔ کسی کو عمر کا فرق نہیں دیکھنا چاہیے اور ذاتی وقار یا عزت کو ہر چیز سے بڑھ کر سمجھنا چاہیے۔



