اسپورٹس

فٹ بالر کی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت

اس واقعے کی ایک ویڈیو میں، سیلا اپنا توازن کھونے سے پہلے لڑکھڑاتے ہوئے اور بے حرکت زمین پر گرتے دکھائی دیے،

لندن، 11مارچ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)آئیوری کوسٹ میں 21 سالہ فٹبالر کی میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسٹافا سِلا Moustapha Sylla کو کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ میدان میں ہی گر گئے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹ بالر کے اچانک گرنے پر دیگر کھلاڑیوں نے فوراً مدد کے لیے اشارہ کیا جس کے فوری بعد مسٹافا سِلا کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسٹافا سِلا ڈومیسٹک لیگ کے میچ میں ڈیفینڈر کی حیثیت سے کھیل رہے تھے۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو میں، سیلا اپنا توازن کھونے سے پہلے لڑکھڑاتے ہوئے اور بے حرکت زمین پر گرتے دکھائی دیے، جس سے مخالف کھلاڑیوں نے ریفری کو مقابلہ روکنے کا اشارہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button