بین ریاستی خبریںسرورق

شیعہ امام باڑہ میں رقص کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل ، شیعہ علماء میں بے چینی

لکھنؤ،یکم اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھنؤ کے مشہور امام باڑہ میں ایک لڑکی کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لکھنؤ میں ماحول گرم ہے۔ دراصل ان دنوں چہلم کا وقت ہے، اور شیعہ طبقہ کے لوگ بڑی تعداد میں چہلم کے موقع پر امام باڑہ میں مجلس کرتے ہیں۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group.

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تمام مذہبی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ پر سوالات اٹھائے ہیں۔امام باڑہ کی دیکھ بھال حسین آباد ٹرسٹ کے تحت ہے، اور لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ حسین آباد ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا یعسوب عباس اور دیگرشیعہ مذہبی رہنماؤں نے امام باڑہ کے اندر سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔ یعسوب عباس نے کہا کہ امام باڑہ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ امام باڑہ سیاحتی مقامات نہیں ہیں ،بلکہ یہ ایک مذہبی مقام ہے۔ بڑا امام بارہ میں سیاحوں کا داخلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

شیعہ کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے بھی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں کی خصوصی ڈیوٹی لگا کر دیکھ بھال کی جانی چاہیے۔ امام بارگاہوں کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کے بعد اس لڑکی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button