دلچسپ خبریںسرورق

پاکستان:52 سالہ استاد نے 20 سالہ طالبہ سے شادی کرلی

اسلام آباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پاکستان سے ایک عجیب و غریب شادی کی کہانی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جہاں 52 سالہ استاد نے 20 سالہ طالبہ سے شادی کرلی۔دونوں نے حال ہی میں YouTuber سید باسط علی کے ساتھ بات چیت کی۔ انڈر گریجویٹ طالبہ زویا نور نے کہا کہ وہ اپنے استاد ساجد علی کی اسٹینڈ آؤٹ شخصیت کی وجہ سے محبت میں گرفتار ہو گئیں۔شادی کے بارے میں زویا نے بتایا کہ اس نے ساجد کو پرپوز کیا لیکن اس کی پیشکش کو ٹھکرا دیا گیا کیونکہ دونوںکی عمر میں 32 سال کا بڑا فرق ہے۔ساجد نے انٹرویومیںبتایا کہ اسے اپنی طالبہ سے شادی کی پیشکش پر عجیب کشمکش میں رہا اوراس بات پہ غور کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا۔زویا نے بتایا کہ اس کے گھر والے اور رشتہ دار اس کی پسند سے ناراض تھے لیکن وہ ساجد سے شادی کرنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ وہ اس سے محبت کرتی ہے۔

ساجد نے کہا کہ وہ زویا کے کھانے اور چائے بنانے کے مداح ہیں۔ زویانے بتایا کے وہ ایمزون سے 1.5 لاکھ کماتی ہے ۔ ذریعہ معاش کے لیے دونوں نے دو ماہ تک Amazon آن لائین سے کمانے کافیصلہ کیا اور اسکے لیے باضابطہ انھوں نے تقریباً چھ ماہ کی پڑھائی اور تربیت لی اسکے بعد دونوں نے پیسہ کمانا شروع کر دیا۔کمنٹ سیکشن میں لوگ نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ جوڑی کو غیر معمولی میچ ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر حمایت مل رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button