بیٹے کے خواہش مند سفاک باپ نے اپنی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
یٹے کے خواہش مند سفاک باپ نے اپنی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
بغداد ،۱۱؍مئی :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بیٹے کے خواہش مند سفاک باپ نے اپنی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ دو ماہ کی بیٹی کی کم عمری بھی اپنے باپ کو سفاکیت سے باز نہ رکھی۔بدھ کے روز عراق کے علاقے موصل میں ہونے والے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ موصل کی گورنری نینویٰ میں قاتل باپ کو حراست میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قاتل باپ حکام کی گرفت میں ہے۔ اس نے اپنی بیٹی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کی بیوی صرف بیٹیوں کو جنم دیتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔واضح رہے اس واقعہ کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو چند گھنٹوں میں ہی بڑے پیمانے پر لوگوں نے اس پر رد عمل کا اظہار کیا۔ عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں نے تبصروں میں مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے رویے کو ختم کیا جائے۔ قاتل باپ کو سخت ترین سزائیں دی جائیں تاکہ وہ دوسروں کے لیے ایک مثال بن سکے۔



