رائے پور17جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)رام دیو کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ رام دیوکے خلاف رائے پور کے سول لائن تھانے میں کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیوں پر سوالات اٹھانے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بابا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
رائے پور پولیس جلد ہی انہیں نوٹس بھیج سکتی ہے۔ شکایت کنندہ ڈاکٹر راکیش گپتا نے بابا کے خلاف مبینہ پروپیگنڈہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔رائے پور کی سول لائن پولیس نے بابا رام دیوکے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 ، 52 ، 54 کے تحت دفعہ 186 ، 188 ، 269 ، 270 ، 504 ، 505 (1) کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی شکایت کی تحقیقات کے بعد رام کرشن یادو عرف بابا رام دیو کے خلاف یہ جرم درج کیا ہے۔



