دلچسپ خبریںسرورق

آن لائن چیلنج کی نقل کی کوشش مہنگی پڑگئی، منہ میں لائٹ بلب پھنس گیا۔

ایک چیلنجر منہ میں بلب ڈالتا ہے، جسے دیکھ کر اس نے بھی یہ کوشش کی اور بلب منہ کے اندر جا کر پھنسں گیا۔

بیجینگ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) چینی شہری کو ایک احمقانہ آن لائن چیلنج مقابلے کی نقل کرنا مہنگی پڑگئی، اس کے منہ میں بلب پھنس گیا۔چینی شہری کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو میں دیکھا کہ ایک چیلنجر منہ میں بلب ڈالتا ہے، جسے دیکھ کر اس نے بھی یہ کوشش کی اور بلب منہ کے اندر جا کر پھنسں گیا۔ یہ واقعہ ایک ہفتے قبل ژی جیانگ صوبے کے یو یاؤ شہر کے فائر اینڈ ریسکیو بریگیڈ کے فائر فائٹر کے ساتھ پیش آیا، جس کا نام صرف مسٹر چن بتایا گیا ہے۔مذکورہ چینی شہری کے ساتھی نے بتایا کہ وہ اسٹیشن پر آیا اور کچھ بتانے کی کوشش کی۔ تاہم اس کا منہ ایک ٹی شرٹ سے ڈھکا ہوا تھا اور وہ الفاظ کی ادائیگی کے بجائے بمشکل آواز نکال رہا تھا۔

جب اس کے منہ سے ماسک ہٹایا گیا تو اس کی غیر عمومی انداز میں گفتگو کرنے کی وجہ ظاہر ہوئی، کیونکہ اس کے منہ میں ایک ایل ای ڈی بلب پھنسا ہوا تھا اور اسے نکالنے کی کوشش کی جارہی تھی، لیکن فائرمینوں کے لیے ایسا کرنا کافی مشکل تھا۔ جس کے بعد اسے اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو اندازہ ہوا کہ یہ شخص منہ نہیں کھول سکتا جس پر انہوں نے ایک خصوصی ماؤتھ اوپنر کا استعمال کرکے اس کے جبڑوں کو کھولا اور یوں یہ بلب باہر نکالا گیا۔ بعد ازاں اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ یہ بلب کئی گھنٹوں سے اس کے منہ میں پھنسا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button