دلچسپ خبریںسرورق

کتوں سے محبت کرنے والا شوہر کتا بن گیا

اہلیہ کو شرمندگی ہوئی اور یوں ہو گئی دونوں میں علیحدگی، دراصل ٹام اور اس کی اہلیہ کا ایک کتا تھا،

اس دنیا میں انسان کچھ ایسا ضرور کرتا ہے جو کہ اسے سب میں منفرد ضرور بنا دیتا ہے، اب وہ منفی طور پر بھی ہو سکتا ہے اور مثبت طور پر بھی۔اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتائیں گے۔یورپ سے تعلق رکھنے والے ٹام نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں بیوی کو چھوڑ کر کتا بن گیا، لوگ مذہبی راہ اختیار کرتے ہیں تو کوئی سماج کے لیے خود کو وقف کر دیتا ہے۔لیکن یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے، 32 سالہ ٹام نے کتا بن کر زندگی جینے کا فیصلہ کر لیا، اس فیصلے نے اگرچہ اہلیہ کو خوب حیران کیا مگر اسے لگا کہ یہ فیصلہ محض گھر کی حد تک ہی ہوگا، وہ اس لیے خوش تھی کہ چلو شوہر گھر میں رہ کر جو کرنا چاہے کرلے۔لیکن صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب شوہر نے کتا بن کر عوامی مقامات پر نکلنا شروع کردیا اور خود بھی کتے کی طرح برتاؤ کرنا شروع کردیا۔

اہلیہ کو شرمندگی ہوئی اور یوں ہو گئی دونوں میں علیحدگی، دراصل ٹام اور اس کی اہلیہ کا ایک کتا تھا، جس کا انتقال ہو گیا، کتے سے لگاؤ اس حد تک تھا کہ اس کی موت کے بعد دوسرا کتا پالنے کے بجائے ٹام خود ہی کتا بن گیا۔جبکہ کتا بننے کے لیے ٹام 3 ہزار یورو اب تک خرچ کر چکے ہیں۔ اس میں اب ان کی سابق اہلیہ بھی اب شوہر کو کچھ حد تک سپورٹ کر رہی ہیں، مگر اب اہلیہ کے طور پر نہیں بلکہ ایک دوست کے طور پر۔

متعلقہ خبریں

Back to top button